واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

Last Updated On 01 March,2020 11:45 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کی زیر ملکیت واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیغام رسائی اور کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ اپنے ’ڈارک موڈ فیچر‘ پر تقریباً ایک سال سے کام کر رہی ہے اور حال ہی میں ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے اس فیچر کو متعارف کرایا ہے۔

اب واٹس ایپ بِیٹا انفو میں شائع کردہ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ویب میں بھی ’ڈارک موڈ فیچر‘ کو شامل کرنے کی آزمائش کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ بِیٹا انفو پر چند تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایب ویب کے بیک گراؤنڈ کا رنگ گہرا ہے جو کہ ابھی سفید رنگ کا ہوتا ہے۔

فیچر کو واٹس ایپ ویب میں شامل کرنے کے حوالے سے آزمائش ابھی جاری ہے جبکہ ڈارک موڈ فیچر کو ویب پر متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ڈارک موڈ فیچر پر کام کرنے والے ڈویلپرز کا ماننا ہے کہ ڈارک موڈ سے صارفین کی آنکھوں پر زیادہ دباؤ نہیں پڑے گا۔