واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) ماہرین فلکیات نے زمین کے گرد چکر لگانے والا ایک اور چاند دریافت کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات نے ستاروں کی جھرمٹ سے 6 سے 12 فٹ کا ایک اور چاند دریافت کیا ہے، جس کی چمک کہکشاں کی طرح دکھائی دیتی ہے۔
ماہرین فلکیات نے ایک چھوٹے کہکشاں کو 3 دن سیارے کے گرد گردش کرتے ہوئے دیکھا اور اس کی تصدیق کرتے ہوئے اسے منی چاند قرار دیا۔ ماہرین فلکیات کیپر ویرزکوز اور ٹیڈی پروین نے 15 فروری کو اس کہکشاں کو دیکھا اور 17 فروری تک چار بار سپاٹ لگا کرچاند ہونے کی تصدیق کی۔