نیویارک: (روزنامہ دنیا) سمارٹ فون کے استعمال اور ٹیکسٹ میسج سے نفرت کرنیوالی امریکی خاتون خلائی انجینئر نے اپنے لئے خود ڈائل والا موبائل فون تیار کرلیا۔
34 سالہ خاتون انجینئر جسٹن ہوپٹ نیویارک کی بروک ہیون نیشنل لیبارٹری میں کام کرتی ہے اور انہیں سمارٹ فون اور ٹیکسٹ میسج کرنا اچھا نہیں لگتا، انہوں نے 3 سال کی محنت کے بعد اپنے استعمال کیلئے ڈائل والا موبائل فون تیار کرلیا ہے۔
ڈائل والا موبائل فون 4 انچ لمبا، 3 انچ چوڑا ہے جبکہ اس کی موٹائی ایک انچ ہے، اس کی بیٹری 30 گھنٹے تک چلتی ہے اور اس پر 130 ڈالر خرچہ آیا۔