لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر جدت لانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا تجربہ کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نئے فیچر سے ٹوئٹر صارفین کو یہ سہولت حاصل ہو گی کہ ٹویٹ 24 گھنٹے کے بعد پروفائل سے غائب ہو جائے گی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سنیپ چیٹ اور فیس بک کا فیچر صارفین میں بے حد مقبول ہے۔ فیچر سے صارفین کو سہولت حاصل ہے کہ اگر چاہیں تو پوسٹ چوبیس گھنٹے تک اکاؤنٹ پر رہنے کے بعد خود ہی غائب ہو جاتی ہے۔
ٹوئٹر نے اس نئے فیچر کو ’فلیٹ‘ کا نام دیا ہے جس پر برازیل میں تجربہ جاری ہے۔ ’فلیٹنگ‘ یعنی عارضی پیغامات ٹوئٹر صارف کی پروفائل فوٹو پر نظر آئیں گے۔
We’ve been listening to this feedback and working to create new capabilities that address some of the anxieties that hold people back from talking on Twitter. Today, in Brazil only, we’re starting a test (on Android and iOS) for one of those new capabilities. It’s called Fleets. pic.twitter.com/6MLs8irb0c
— Kayvon Beykpour (@kayvz) March 4, 2020
ٹوئٹر کے پروڈکٹ لیڈر کیوان بیکپور کا کہنا ہے کہ فلیٹنگ ٹویٹس صارف کی ٹائم لائن پر نہیں شائع ہوں گی اور نہ ہی ان پر دیگر صارفین تبصرہ یا ’لائیک‘ کر سکیں گے۔ بلکہ صرف ڈائریکٹ میسج کے ذریعے عارضی ٹویٹ پر تبصرہ کیا جا سکے گا۔
کیوان کا کہنا تھا کہ فلیٹنگ ٹویٹس سے لوگوں کو اپنے عارضی خیالات شیئر کرنے میں مدد ملے گی جو شاید وہ باقاعدہ ٹویٹ کر کے صارفین کے ساتھ نہ شیئر کرنا چاہتے ہوں۔
کیوان نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ برازیل میں فیچر پر تجربہ کیا جا رہا ہے جس کی بنیاد پر صارفین کے تاثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔