واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں خود کار آبدوزوں پر تحقیق ہو رہی ہے اور اب اس دوڑ میں امریکا بھی شامل ہو چکا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں امریکی ادارے ’’ڈارپا‘‘ نے 3 کمپنیوں کو سمندروں میں پائی جانے والی مچھلی مینٹا رے جیسی شکل کی آبدوز بنانے کا ٹھیکہ دیا ہے اور اس کا نام یویووی رکھا ہے۔ خود برطانیہ نے بھی ایک منصوبے کا اغاز کیا ہے جس کے تحت آرٹی فیشل انٹیلی جنس یا مصنوعی ذہانت سے چلنے والی آبدوز بنانے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جو انسان کے بغیر ہو گی۔
مینٹارے خود کار آبدوز کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کم توانائی استعمال کرے گی اور دوسری جانب اس میں زنگ سے ناکارہ ہونے اور ٹوٹ پھوٹ کا امکان بھی کم کیا گیا ہے۔ کامیابی کی صورت میں اسے روایتی آبدوزوں کی جگہ استعمال کرنا ممکن ہو گا۔