نیو یارک: (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کمپنی کے بورڈ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیراتی کاموں پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔
خیراتی کاموں پر توجہ دینے کیلئے بل گیٹس مائیکرو سافٹ کمپنی کے بورڈ سے مستعفی
نیو یارک: (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کمپنی کے بورڈ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیراتی کاموں پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور سابق سربراہ بل گیٹس دنیا کے بڑے خیراتی اداروں میں سے ایک بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اپنی زیادہ تر توانائیاں اسی ادارے کو چلانے میں صرف کرنا چاہتا ہوں، اس لیے مائیکرو سافٹ کمپنی سے مکمل طور پر علیحدگی اختیار کر رہا ہوں۔
2014ء تک وہ بل گیٹس مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین تھے، جس کے بعد انہوں نے یہ عہدہ بھی چھوڑ دیا تھا، تب سے اب تک وہ اس کمپنی کے بورڈ میں شامل تھے۔
بل گیٹس 2000ء تک اس کمپنی کے سی ای او بھی تھے تاہم بعد ازاں انہوں نے مرحلہ وار اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونا شروع کر دیا تھا۔
گیٹس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اب وہ عالمی صحت، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے اہم موضوعات پر زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں۔
64 سالہ ارب پتی شخصیت بل گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ ان خیراتی کاموں کے علاوہ وہ مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ستیہ ناڈیلا کے مشیر کے طور پر کام کرتے رہیں گے،
ان کا کہنا تھا کہ مائیکروسافٹ کمپنی ہمیشہ میری زندگی کا ایک اہم حصہ رہے گی اور میں ستیہ اور ٹیکنیکل قیادت کے ساتھ مل کر اس کمپنی کے وژن اور اہداف کے حصول میں مدد کرتا رہوں گا۔
فورنز میگزئن کے مطابق بل گیٹس دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت ہیں۔ ان کے اثاثوں کی لاگت 103.6 بلین ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ بل گیٹس نے 1975ء میں اپنے پچپن کے دوست پال ایلن کے ساتھ مل کر مائیکرو سافٹ کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ سن انیس سو چھیاسی میں یہ کمپنی عوامی سطح پر ظاہر ہوئی، تو تب گیٹس دنیا کے کم عمر ترین سیلف میڈ‘ ارب پتی بن گئے تھے۔