لاک ڈاؤن کے دوران زمین کی آواز میں تبدیلی آ گئی

Last Updated On 07 April,2020 12:02 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) ماہرین ارضیات نے زمین اور کورونا وائرس کے حوالے سے حیران کن انکشاف کر ڈالا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حمل محدود ہوئی ہے جس سے ہماری زمین کی آواز بھی تیزی سے تبدیل ہونی شروع ہو گئی ہے اور اس کے ارتعاش کی شدت کم ہوتی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب سے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن ہونا شروع ہوا ہے تب سے زمین کی گردش اور آواز کو ناپنے والے اور زلزلے کے متعلق بتانے والے ’’سائزمومیٹرز‘‘ پر زمین کی آواز کی شدت میں تیزی سے کمی آ ئی۔

یہ حساس آلات پیرس، لندن، برسلز، آکلینڈ اور امریکی شہر لاس اینجلس سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں نصب ہیں اور تقریبا ان تمام مقامات سے اکٹھے کئے گئے ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ انسانی سرگرمیاں کم ہونے کی وجہ سے زمین کی آواز، جو زمین کے ارتعاش سے پیدا ہوتی ہے، کم ہو رہی ہے بلکہ ہلکے زلزلوں کی جو آوازیں سنائی نہیں دیتی تھیں اب ان کا بھی آسانی سے پتہ چل جاتا ہے۔