اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی سفیر یاؤ جنگ نے وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کےساتھ آئی ٹی وٹیلی کام سیکٹرمیں تعاون بڑھائیں گے اور چین کورونا سے نمنٹے کیلئے پاکستان کی ہرممکن مدد کرتا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق سے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی،انفارمیشن ٹیکنالوجی،ٹیلی کمیونیکیشن کےامورزیر بحث آئے۔
وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان اورچین میں گہرےدوستانہ تعلقات ہیں،جومزید مستحکم ہوں گے، پاکستان اورچین آئی ٹی، ٹیلی کام سیکٹرمیں تعاون بڑھانابہت اہم ہے، پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں چین کےتجربات سےاستفادہ کرناچاہتاہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان کےساتھ آئی ٹی وٹیلی کام سیکٹرمیں تعاون بڑھائیں گے، مشکل وقت میں چین کورونا سے نمنٹے کیلئے پاکستان کی ہرممکن مدد کرتا رہے گا۔