لاہور: (ویب ڈیسک) اس پاور بینک کی گنجائش 10000 ایم اے ایچ کے برابر ہے جبکہ قیمت صرف 34 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اسے سپر منی کا نام دیا گیا ہے۔
سپر منی باآسانی ہاتھ میں پکڑا جا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جسامت میں عام پاور بینک سے کہیں کم یہ ڈیوائس صلاحیت اس سے 50 گنا زیادہ ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صرف 30 منٹ میں یہ آئی فون ایکس کی آدھی بیٹری بھر سکتا ہے۔ پھر دس ہزار ایم اے ایچ کی صلاحیت کئی روز تک سمارٹ فون کو چارج کر سکتی ہے۔
عام پاور بینک بیٹری کو بھرنے میں پانچ گھنٹے لگا دیتے ہیں لیکن اس سپر منی تین گھنٹے میں فون مکمل طور پر چارج کر دیتی ہے۔ اس کے ذرہعے سمارٹ واچ اور گیمز بھی چارج کی جا سکتی ہیں۔ سپر منی کو پوری دنیا میں فروخت کیا جا رہا ہے۔