ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کیلئے سیفٹی اوئیرنیس کیمپین کا آغاز کردیا

Published On 17 August,2020 09:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مشہور زمانہ شارٹ ویڈیو میکنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کیلئے کمیونٹی گائیڈ لائنز پر مشتمل سیفٹی اوئیرنیس کیمپین کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد عوام کو ایپ کے صحیح استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے پبلک اوئیرنیس کیمپین کے ذریعے صارفین کو پاکستانی قوانین اور اخلاقی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ذمہ دار صارف کی حیثیت سے کوئی بھی ویڈیو بناتے وقت خطرناک یا نقصان دہ عمل سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین ایپ پر کسی بھی قسم کا غیر اخلاقی یا غیر مناسب کنٹینٹ نظر آنے کی صورت میں ایسے کنٹینٹ کو ایپ کے ذریعے فوری رپورٹ کریں تاکہ ٹک ٹاک کی ٹیم ایسے کنٹنٹ کا جائزہ لے کر اْسے فوری طور پر ہٹا سکے۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے ویب سائٹ پر موجود کمیونٹی گائیڈ لائنز سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔