ٹورینٹو: (ویب ڈیسک) بلیک بیری نے آن ورڈ موبیلٹی اور ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ کے اشتراک سے ایک بار پھر ٹیکنالوجی کے میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے۔
آن ورڈ موبیلٹی کے سربراہ پیٹر فرینکلن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ زبردست موقع ہے کہ 5 جی ڈیوائسز کو مارکیٹ میں پیش کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی ایچ فونز کے ڈیزائن اور پروڈکشن کا کام کرے گی جبکہ موبیلٹی کمپنی ڈیوائسز کی منصوبہ بندی اور مارکیٹ میں جگہ بنانے پر توجہ دے گی۔
یاد رہے کہ بلیک بیری کا آخری سمارٹ فون 2018ء میں صارفین کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ اب اس کا نیا فون 2021ء کی پہلی ششماہی میں امریکا اور یورپ میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
تینوں کمپنیوں نے 19 اگست کو اعلان کیا کہ وہ پہلا 5 جی بلیک بیری فون متعارف کرارہی ہیں جس میں ٹچ اسکرین کی جگہ فزیکل کی بورڈ دیا جائے گا۔