فصلوں پر ڈرونز کے ذریعے کیڑے مار ادویات کا چھڑکاؤ

Published On 29 August,2020 10:04 am

آکرہ: (روزنامہ دنیا) براعظم افریقہ کے ملک گھانا میں کسانوں نے فصلوں پر کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ کیلئے ڈرونز استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

یہ عمل بہت سستا تو نہیں مگر ماہرین کی رائے میں ڈرونز کے ذریعے ادویات کا چھڑکاؤ زیادہ موثر ہوتا ہے اور مجموعی طور پر لاگت بھی کم رہتی ہے۔

جرمنی کے سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گھانا میں فصلوں پر ڈرونز کے ذریعے کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ کیلئے حکومت نے خاص ہدایات جاری کی ہیں جس کے بعد کسانوں نے اس پر عمل شروع کر دیا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ اس عمل سے کیڑوں کی تلفی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔