انک جیٹ ٹیکنالوجی سے بلبلے جتنے باریک شمسی سیل تیار

Published On 30 August,2020 02:52 pm

ریاض: (روزنامہ دنیا) شمسی سیل کو اتنا باریک اور ہلکا بنانا ممکن ہوگیا ہے کہ وہ ایک بلبلے کے اوپر بھی ٹھہر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ فزکس اور انجینئرنگ کے ماہرین نے انتہائی باریک شمسی سیل انک جیٹ ٹیکنالوجی سے تیار کئے ہیں، اب ان کی بدولت بہت چھوٹے روبوٹ، ڈرون، حساس سنسر، جسم پر چپکنے والے بائیوسنسر اور دیگر آلات کو توانائی فراہم کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایجاد سے روبوٹ کی الیکٹرانک جلد بھی بنائی جا سکتی ہے جو ازخود دھوپ سے بجلی بنا سکے گی اور بیٹری کی ضرورت ختم ہو کر رہ جائے گی۔