شہاب ثاقب منگل کو زمین کے قریب سے گزرے گا، امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا

Published On 30 August,2020 04:30 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ ایک شہاب ثاقب جس کا قطر 22 سے 49 میٹر کے درمیان ہے، منگل کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔

تاہم اس کے زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ناسا کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق یہ شہاب ثاقب ہر نو سال بعد زمین کے قریب سے گزرتا ہے۔

اس بار 2011 ای ایس 4 نامی یہ شہاب ثاقب منگل یکم ستمبر کو زمین سے 45 ہزار میل کے فاصلے سے گزرے گا اور اس کی رفتار 8.16 کلومیٹر فی سیکنڈ ہو گی۔ اس سے قبل یہ شہاب ثاقب 2011ء میں زمین کے قریب سے گذرا تھا اور چار دن تک دکھائی دیا تھا۔