واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک کے چینی مالک کے پاس 15 ستمبر کی تاریخ ہے، اس دوران وہ اپنی ویڈیو شیئرنگ ایپ کی فروخت کیلئے کوئی امریکی خریدار تلاش کریں ورنہ پابندی کیلئے تیار رہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کی فروخت کیلئے جو تاریخ مقرر کی جا چکی ہے، اس میں کسی قسم کی کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ خیال رہے کہ چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ کو فروخت کیلئے 45 دن کا وقت دیا گیا تھا۔
دوسری جانب ٹک ٹاک کی جانب سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ ٹک ٹاک اور اس جیسی دیگر چینی ایپس ملکی سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن چکی ہیں کیونکہ ان کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جاتا ہے۔