ٹرمپ کا عرب امارات کے بعد ایک اور ملک کے اسرائیل سے تعلقات کا عندیہ

Published On 11 September,2020 10:31 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور ملک کے اسرائیل سے تعلقات قائم ہونے کا عندیہ دیدیا، صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کو صدارتی انتخابات کی تاریخ کا بدترین امیدوار قرار دیا۔

امریکی صدر نے ایک اور بڑے ملک کا مشرق وسطیٰ کے امن معاہدے میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرسکتے ہیں۔ کچھ ہی عرصے میں دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے اور مشرق وسطیٰ میں امن ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کی سعودی عرب کے بادشاہ سے فون پر بات ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کو صدارتی انتخابات کی تاریخ کا بدترین امیدوار قرار دیا۔
 

Advertisement