نیویارک: (دنیا نیوز) خلا میں انسان کی موجودگی کے بیس سال مکمل ہونے پر ناسا نے انٹرنیشنل اسپیس ایجنسی کے لیے ایک امریکی خاتون خلانورد سمیت دو روسی روانہ کر دیئے۔
ناسا کی خاتون خلا نورد کیٹ روبینز اور دو روسی قازقستان سے خلائی جہاز کے ذریعے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں نئی تحقیق کے لیے روانہ ہو گئے۔ وہ چھے ماہ اسپیس اسٹیشن پر گذاریں گے۔
یہ ناسا کا روس کے ساتھ مشترکہ آخری مشن ہو سکتا ہے کیونکہ ناسا نے اسپیس ایکس نامی ادارے کے ساتھ خلا تک رسائی حاصل کر لی ہے۔