سیول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل الیکٹرونکس کمپنی ایل جی نے عام صارفین کیلئے اپنا سب سے سستا موبائل فون فروخت کیلئے پیش کر دیا ہے۔
اس فون کو سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ایل جی کمپنی کی جانب سے اس موبائل کی قیمے 63 ہزار پاکستانی روپے سے سے زائد رکھی گئی ہے۔ اس فون کا فرنٹ کیمرا 16 میگا پکسل کا ہے۔
اس ایل جی فون میں پانچ میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، دو میگا پکسل ڈیپتھ انفارمیشن اور دو میگا پکسل شوٹ میکرو سنسر ڈیوائس کا حصہ ہیں۔ فون کی پشت پر چار کمیرے نصب ہیں۔ اس کا مرکزی کیمرا 64 میگا پکسل خصوصیت کا حامل ہے۔
فنگر پرنٹ سکینر اس موبائل فون کے سائیڈ میں دیا گیا ہے جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہے۔ اس میں سٹیریو سپیکرز بھی دیئے گئے ہیں جس میں کمپنی کا اپنا تھری ڈی ساؤنڈ انجن موجود ہے۔
اس کے علاوہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج دی گئی ہے جس میں 2 ٹی بی تک اضافہ ایس ایس ڈی کارڈ سے کیا جاسکتا ہے۔ ایل جی کے اس فون میں 6.7 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے۔