فلوریڈا: (دنیا نیوز) اسپیس ایکس نے 4 خلانورد وں کو خلا میں روانہ کیا ہے جن میں تین امریکی اور ایک جاپانی شامل ہے۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والا یہ پہلا مکمل مشن تھا جس میں عملے کو نجی ملکیت میں مدار میں بھیجا گیا ہے۔ عملہ نجی کمپنی کے فراہم کردہ راکٹ اور کیپسول میں مدار میں گیا۔
ریاست فلوریڈا میں کیپ کینویرال کے کینیڈی اسپیس سنٹر میں نائب صدر مائیک پنس نے اس لانچ میں شرکت کی اور کامیابی پر خوشی کااظہار کیا۔ ناسا نے کہا ہے وہ اب نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔