الاسکا: (دنیا نیوز) اسپیس ایکس کے تعاون سے بھیجے گئے مشن کے ذریعے 4 خلا نورد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے، نئی ٹیم میں تین امریکی اور ایک جاپانی شامل ہے۔
خلانوردوں کا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن یعنی آئی ایس ایس پہنچنے پر پہلے سے موجود ساتھیوں نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ نئی ٹیم میں تین امریکی اور ایک جاپانی شامل ہے۔
یہ خلائی ٹیم گذشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی خلائی سینٹر سے روانہ ہوئی تھی، کیپ کینویرال کے کینیڈی اسپیس سنٹر میں نائب صدر مائیک پنس نے اس لانچ میں شرکت کی تھی اور کامیابی پر خوشی کاا ظہار کیا۔ ناسا ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اب نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے والے خلاباز وہاں چھے ماہ تک قیام کریں گے۔