واشنگٹن: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے کہا ہے کہ وہ کم از کم ایک ماہ تک امریکہ میں انتخابات سے متعلق اشتہارات پر عارضی پابندی جاری رکھے گا۔
فیس بک نےایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کو کسی بھی مداخلت سے بچانے کی کوششوں کے تحت سیاسی اور سماجی امور سے متعلق اشتہارات پر عارضی پابندی جاری رکھی جائے گی۔
مشتہرین کو تاحال کم سے کم ایک مہینہ انتظار کرنا پڑے گا ۔فیس بک کے علاوہ گوگل نے بھی انتخابات سے متعلق اشتہارات پر عارضی طور پر عائد پابندی کچھ ہفتوں تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے ، لہذا کسی بھی قسم کے تنازع سے بچنے کے لئے ان پابندیوں کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔