انٹرنیٹ جائنٹ گوگل کے ذریعے تعلیمی نظام، خیبر پختونخوا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا

Published On 08 November,2020 06:45 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا انٹرنیٹ جائنٹ گوگل کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے صوبائی وزیر شاہرام خان ترکئی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کے محکمے نے صوبے میں جدید تعلیمی نظام گوگل فار ایجوکیشن کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گوگل فار ایجوکیشن کے استعمال سے طلبہ کو تعلیم دینے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے پہلے سکول کے اساتذہ کو تربیت فراہم کرے گی۔