مینگورہ: (دنیا نیوز) سوات میں طلباء و طالبات نے ارڈینو سرکٹ کا استعمال کر کے ماڈیول بنا کر سب کوحیرت میں ڈال دیا۔
وادی سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں پہلی اور منفرد ارڈینو ایکسپو ہوئی جس میں مختلف کالجز اور اسکولز کے طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
ایکسپو میں شریک طلباء نے ارڈینو سرکٹ کے ذریعےنت نئے ماڈیولز تیار کئے جنہیں ایکسپو دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے، ارڈینو ایکسپو کا مقصد نہ صرف ان مصنوعات کو پاکستان میں متعارف کرانا بلکہ اس کے ذریعے ملک بھرکے نوجوانوں کی چھپی صلاحیتیں اجاگرکرنا بھی ہے۔