کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز نے کراچی کے شہریوں کی سکیورٹی کیلئے جدید ایپ متعارف کرا دی۔ ایپ سے ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کر کے جرائم کی روک تھام کی جا سکے گی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ایپ کا مقصد شہر میں انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دینا ہے۔ ابتدائی طور پر ہسپتال، بینک، اسکول اور کالجز کو یہ ایپ دی جارہی ہے۔
ایپ کے ذریعے شہری ایمرجنسی کی صورت میں فوری اطلاع دے سکتے ہیں۔ ایک بٹن دبانے سے صارف کی اطلاع رینجرز کنٹرول روم پہنچ جائے گی۔ اطلاع دینے والے کی مکمل تصدیق کنٹرول روم میں نمایاں ہو گی۔ علاقے میں موجود رینجرز موبائلوں کو بھی ایمرجنسی کال موصول ہو گی۔