کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

Published On 14 November,2020 10:00 am

لندن: (روزنامہ دنیا) چوٹ، فالج یا کسی حادثے کے بعد مریضوں کو لقمہ نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اب ماہرین نے اس کا مؤثر حل نکالا ہے۔

اس عمل میں حلق کے اندر بجلی کے ہلکے جھماکے ڈالے جاتے ہیں جس کے بعد مریض کھانا نگلنے میں بہتری محسوس کرتا ہے۔ یہ آلہ بہت مؤثر ہے جسے برطانوی کمپنی ‘فی جینیسِس’ نے تیار کیا ہے۔

آلے کو فیجینِکس کا نام دیا گیا ہے جو نگلنے کے دائمی اور شدید مرض میں آرام کی وجہ بنتا ہے۔ اس میں ایک تار ناک کے ذریعے حلق کے اندر ڈالا جاتا ہے۔ ٹچ سکرین سے اسے قابو کیا جاتا ہے اور تار میں ہلکی بجلی پیدا ہوتی ہے جس سے حلق کے اندرونی پٹھے متحرک ہوتے ہیں۔

ٹچ سکرین پر وقت سیٹ کر کے اگر روزانہ 10 منٹ تک بجلی دی جائے تو جلد ہی مریض کھانے پینے میں آرام وآسانی محسوس کرنے لگتا ہے۔ یہ تحقیق شاہین حامدی نے کی ہے جو اس ادارے میں چیف ٹیکنیکل آفیسر بھی ہیں۔