لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو گوگل اور یوٹیوب سروسز کے استعمال میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کچھ وقت بعد اس مسئلے کو حل کر لیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر کے مختلف علاقوں میں گوگل سروسز کا لنک ڈاؤن رہا جس کے فوری بعد سوشل میڈیا پر "گوگل ڈاؤن" اور "یوٹیوب ڈاؤن" ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
گوگل کے مطابق دنیا بھر میں اکثر صارفین کو سروسز کے استعمال میں دشواری کا سامنا رہا۔ زیادہ شکایات امریکا، برطانیہ اور بھارت سے موصول ہوئیں۔ تاہم پاکستان میں بھی سروسز کے متاثر ہونے کی شکایات کی گئیں۔
گوگل کی اپنی ویب سائٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ صارفین کو دی جانے والی سروسز تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہیں۔