لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کیلئے نے اصول وضوابط طے کرتے ہوئے نئی گائئیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔
کمپنی کی جانب سے رواں سال جنوری میں ہی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا تاکہ گمراہ کن ویڈیوز کی روک تھام کے ساتھ کم عمر صارفین کے رویوں کو بہتر بنایا جاسکے۔
نجی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ذہنی صحت کیلئے نئے ذرائع کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کورونا وائرس ہب کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور ویکسین کے حوالے سے طبی ماہرین کی معلومات دی گئی ہے۔
ایک فیچر نئی وارننگ اسکرین کا ہے جو صارفین کے سامنے کسی متنازع ویڈیو کو اوپن کرنے سے قبل سامنے آئے گی۔ نئے قوانین کے ساتھ ٹک ٹاک کی جانب سے چند نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
اسی طرح صارفین کے لیے بھی جاننا آسان ہوگا جو اکثر شکایت کرتے ہیں کہ ایپ کی جانب سے ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ مگر نئی گائیڈلائنز سے کمپنی کے لیے اصولوں کا نفاذ آسان ہو سکے گا۔
ٹک ٹاک نے ایسے نئے قوانین کا بھی اضافہ کیا ہے جس کا مقصد صارفین کو جان لیوا مقابلوں، گیمز یا دیگر سرگرمیوں پر مبنی مواد سے روکنا ہے تاکہ نوجوانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
نئے قوانین کی وضاحت واضح الفاظ میں کی گئی ہے کہ کس قسم کے مواد کو دھمکی آمیز یا تشدد پر اکسانے والا قرار دیا جائے گا۔
مثال کے طور پر نئی گائئیڈ لائنز میں بد زبانی اور ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے زیادہ تفصیلی قوانین کا اضافہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس نے خود مختار ماہرین کی مدد لی ہے جو مواد کی پالیسیوں کے لیے کام کرنے والی کونٹینٹ ایڈوائزری کونسل کو مدد فراہم کریں گے۔