سان فرانسسکو: (روزنامہ دنیا) عام طور پر الٹراساؤنڈ مشینیں بہت بھاری، بڑی اور پیچیدہ ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ انہیں چلانے کیلئے ماہر عملہ درکار ہوتا ہے۔ لیکن اب سٹینفرڈ یونیورسٹی نے اس اہم طبی تشخیصی آلے کو سکیڑ کا اتنا چھوٹا کر دیا ہے کہ اس کا وزن صرف 340 گرام ہے اور یہ لباس کی جیب میں آسانی سے سماسکتا ہے۔ اس نئے الٹراساؤنڈ کا ڈسپلے آپ کا سمارٹ فون ہے جو ایک ایپ یا وائی فائی سے جڑا ہوتا ہے۔
‘ویو پروب’ نامی کمپنی نے یہ آلہ تیار کیا ہے۔ یہ چھوٹا سا آلہ پیزوالیکٹرک ٹرانسڈیوسر کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ اس کا دستہ سلیکن سے بنا ہے اور چار گھنٹے میں مکمل چارج ہو جانے والی بیٹری سے چلتا ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ ایک گھنٹے تک سکیننگ کرسکتا ہے۔ ویوپروب مکمل طور پر واٹر پروف ہے بشرطیکہ کہ اسے نصف گھنٹے تک ایک میٹر سے زائد گہرائی میں نہ رکھا جائے۔