سیارہ مشتری اور زحل 800 سال بعد قریب ترین فاصلے پر آگئے

Published On 21 December,2020 10:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آسمان پر ستاروں میں قربتیں، زمین والوں نے بھی دیکھی، سیارہ مشتری اور زحل 8 سو سال بعد قریب ترین فاصلے پر آگئے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یہ مناظر دیکھے گئے۔ اب یہ منظر دو سو سال بعد دکھائی دیئے جانے کا امکان ہے۔

افق پر غروب آفتاب ہوتے ہی 8 سو سال بعد دو ستارے قریب ترین فاصلے پر آگئے۔ ان مناظر کو لوگوں نے کیمرے کی آنکھ سے بھی محفوظ کیا۔ دلکش نظازے دیکھنے کے لیے جامعہ کراچی کے آبزرویٹری ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ا

اساتذہ اور طلبہ نے ٹیلی سکوپ کے ذریعے مناظر دیکھے۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق پچھلی دفعہ یہ منظر پانچ مارچ 1226ء میں دیکھا گیا تھا۔ اس منفرد منظر کو ‘’دی گریٹ کنجنکشن’’ کہا جاتا ہے۔

ماہر فلکیات کے مطابق سیارہ مشتری اورزحل آسمان پر رات 10 بجے تک ہی دکھائی دیئے گئے، ایسا منظر اب دو صدیوں بعد نظر آئے گا۔