کیا کوئی خلائی مخلوق پھر ہمیں ریڈیو سگنل بھیج رہی ہے

Published On 23 December,2020 09:54 am

ایمسٹرڈیم: (روزنامہ دنیا) ماہرینِ فلکیات کی ایک عالمی ٹیم نے کچھ غیر معمولی ریڈیو سگنل دریافت کئے ہیں جو بظاہر ہمارے نظامِ شمسی سے 51 نوری سال دور ایک سیارے سے آ رہے ہیں۔

اگرچہ سائنسدانوں نے ان سگنلوں کے کسی بھی خلائی مخلوق سے ممکنہ تعلق کے بارے میں کوئی دعویٰ نہیں کیا لیکن بعض حلقے انہیں ‘خلائی مخلوق کے پیغام’ قرار دے رہے ہیں جو ایک گمراہ کن بات ہے۔ ‘‘ٹاؤ بوووتیس نامی ستارے کے گرد چکر لگانے والے اس سیارے کا موجودہ نام ‘‘ٹاؤ بوووتیس بی ہے۔

ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم نے تجزیہ ایک بار پھر دہرایا تو یہ سگنل بالکل درست معلوم ہوئے۔ ٹاؤ بوووتیس بی کی جسامت کے پیشِ نظر یہ بات خارج از امکان ہے کہ یہ سگنل کسی خلائی مخلوق نے بھیجے ہوں گے۔ البتہ ہم اتنا ضرور جانتے ہیں کہ اگر کوئی سیارہ ہمارے مشتری جتنا یا اس سے بھی بڑا ہو تو اس سے قدرتی طور پر ریڈیو لہریں خارج ہوسکتی ہیں۔