امریکی فوجیوں کے دماغ پڑھنے کے لیے انوکھا منصوبہ

Published On 23 December,2020 09:56 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی فوجی ادارہ لاکھوں ڈالر خرچ کرکے فوجیوں کے دماغ پڑھنے کیلئے منصوبہ تیار کر رہا ہے جس کی تیاری کے بعد دماغی رابطے کے ذریعے ہی انہیں براہ راست کوئی حکم دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ اب تک وہ دماغ میں پیدا ہونے والے مختلف سگنلوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے میں کام یا ب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں ایک طرح کے سگنل وہ ہیں جو صرف معلومات کے تبادلے سے تعلق رکھتے ہیں، جب کہ سگنلوں کی دوسری قسم وہ ہے جن کے ذریعے عمل کا حکم بھی دیا جاتا ہے۔

اس تحقیق کا اصل ہدف یہ ہے کہ دماغ میں پیدا ہونے والے اعصابی سگنلوں کی مختلف اقسام کے علاوہ ہر سگنل کے انفرادی مفہوم کو بھی سمجھا جائے، تاکہ بعد میں ٹھیک ویسے ہی سگنلوں کے ذریعے سپاہیوں کو زبانی احکامات کے بجائے دماغی و اعصابی احکامات دئیے جاسکیں۔