کیلفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکی کی ملٹٰی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل نے دنیا بھر کے صارفین کیلئے اپنے نئے لیپ ٹاپس متعارف کرا دیئے ہیں۔
ڈیل کے نئے لیپ ٹاپس میں انٹل کی نئی الیون جنریشن وی پرو چپ دی گئی ہے، اس کے علاوہ چند نئے فیچرز بھی اس میں موجود ہیں۔ لاٹاٹیوڈ 9420 انٹیل کور آئی 7 ماڈل ہے جس میں انٹیل کی نئی چپس موجود ہیں۔ 14 انچ کے لیپ ٹاپ میں 32 جی بی تک ریم اور ایک ٹی بی تک اسٹوریج کے آپشن ہوں گے۔ یہ لیپ ٹاپ فور جی ایل ٹی ای یا 5 جی پر بھی کام کرسکیں گے، جس مقصد کے لیے ڈیوائس میں اسنیپ ڈراگون ایکسس 20 یا ایکس 55 موڈیمز دیئے جائیں گے۔
دوسرا لاٹاٹیوڈ 9520 لیپ ٹاپ کا ڈسپلے 15.6 انچ کا ہے، جس کے باقی فیچرز پہلے ماڈل جیسے ہی ہیں۔ لاٹاٹیوڈ 9420 کی قیمت 1949 ڈالرز سے شروع ہوگی جبکہ 9520 کی قیمت کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ یہ دونوں ڈیوائسز موسم بہار میں صارفین کو دستیاب ہوں گی۔