ٹوکیو:(روزنامہ دنیا) جاپانی کار ساز کمپنی ہنڈا نے گاڑیوں کے اندر موجود وائرس اور بیکٹیریا سے تحفظ کے لئے نئی ڈیوائس متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نئی ڈیوائس کورونا وائرس مارنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے ،کوروماکو نامی ڈیوائس کو کیبن میں ایئر فلٹر کے اوپر نصب کیا جاتا ہے جو ایک فیس ماسک کی طرح کام کرکے وائرسز کو پھیلنے سے روکتا ہے ۔کمپنی کے مطابق کوروماکو گاڑی کے اندر گردش کرنے والے 99 اعشاریہ 8 فیصد وائرل ذرات کا خاتمہ کرسکتا ہے۔
ڈیوائس کی کارکردگی رواں رکھنے کیلئے اس کی ہر 24 گھنٹے بعد صفائی کرنا ہوگی جبکہ اسے ہر سال بدلنا ہوگا۔ڈیوائس کے حوالے سے ہنڈا کی جانب سے براہ راست کوویڈ 19 سے تحفظ سے متعلق ذکر نہیں ہے البتہ یہ ظاہر ہے کہ اس ڈیوائس کو عالمی وبا کورونا وائرس کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔