پب جی چیمپئن شپ: فاتح گیمرز کیلئے 3 کروڑ‌ روپے سے زائد انعامی رقم کا اعلان

Published On 21 January,2021 10:46 pm

سیول: (ویب ڈیسک) نوجوانوں میں مشہور پب جی گیم نے گیمرز کیلئے 3 کروڑ‌ روپے سے زائد انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ انعامی رقم گلوبل چیمپئن شپ کے فاتحین کو دی جائے گی، اس چیمپئن شپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہوگا۔

گلوبل چیمپئن شپ کے مقابلے رواں ماہ 24 جنوری تک دبئی میں منعقد ہونگے۔ اس چیمپئن شپ کا انعقاد حکومتی سطح پر کیا گیا ہے اور اس میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

منتظمین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چیمپئن شپ جیتنے والے گیمرز کو 2 لاکھ امریکی ڈالرز کی رقم بطور انعام دی جائے گی۔ اس گلوبل چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے سوشل میڈیا پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

 

Advertisement