اسلام آباد: (دنیا نیوز) انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں چالیس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مطابق آئی ٹی کی برآمدات گزشتہ سال چھ سو چوراسی ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں نوسواٹھاون ملین ڈالر تک ہو گئیں۔
آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا گیا ہے۔