کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے بہترین کاربن کیپچر ٹیکنالوجی پیش کرنے والے کو 100 ملین ڈالرز کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایلون مسک نے اس بات کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ کاربن کیپچر ٹیکنالوجی کے بارے میں بہترین کام پر 100 ملین ڈالرز کی رقم دیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال میں ایلون مسک کی دولت میں بہت زیادہ دیکھنے میں آٰا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ایمزون کے مالک جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے سب سے امیر ترین شخص کا لقب حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
Details next week
— Elon Musk (@elonmusk) January 21, 2021
خیال رہے کہ کاربن کیپچر ٹیکنالوجی ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے زہریلی گیسوں کا اخراج روک کر ماحولیاتی آلودگی کا مسئلے ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے زہریلی گیسوں کوجمع کرنے کے بعد زیر زمین دفنایا جاتا ہے۔