سائنسدانوں‌ نے کوما مریض کو الٹراساؤنڈ سے جگانے میں جزوی کامیابی حاصل کرلی

Published On 02 February,2021 12:35 pm

برکلے: (روزنامہ دنیا) طبی سائنس دانوں کو خاص الٹراساؤنڈ کی بدولت طویل کوما کے دو مریضوں کے دماغی حصوں کو سرگرم کرکے انہیں جگانے میں جزوی کامیابی ملی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ایم سی ایس کے تین مریضوں کو ہفتے میں ایک مرتبہ دس دس منٹ تک الٹراساؤنڈ کی بوچھاڑ سے گزارا گیا۔ تجربے میں 14 ماہ سے ایم سی ایس میں مبتلا ایک 56 سالہ شخص پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوئے ۔ جب اسے عزیزوں کے نام سنائے گئے تو وہ تصویر میں ان کی جانب آنکھوں سے اشارہ کرنے لگا، اس نے ہاتھ میں رکھی گیند کو حکم ملنے پر نیچے گرایا اور اپنی شناخت پر ہاں یا ناں میں سر ہلانے لگا۔

دوسری 50 سالہ خاتون قدرے گہرے ایم سی ایس میں تھی۔ ڈھائی سال تک اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے بعد جب انہیں الٹراساؤنڈ سے گزارا گیا تو وہ بات چیت سننے لگی اور کنگھا اور پنسل کے درمیان فرق محسوس کرنے لگی۔