خبردار! واٹس ایپ صارفین کی معلومات چوری ہو سکتی ہیں

Published On 31 March,2021 06:44 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کی جاری ہے، صارفین کو بہت محتاط رہنا ہوگا۔

یہ انتباہ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کیا گیا ہے۔ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ نامعلوم ہیکرز ان کا ڈیٹا چوری کرنے کیلئے مختلف طریقہ کار اختیار کر رہے ہیں۔

بیٹا انفو نے کہا ہے کہ صارفین آگاہ رہیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے انھیں کسی قسم کا کوئی پیغام نہیں بھیجا جا رہا کہ کمپنی کو 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ مہیا کیا جائے۔ اگر صارفین سے اس قسم کا کوئی بھی مطالبہ کیا جائے تو اس اکاؤنٹ کو فوری طور پر بند کرکے فوری طور پر رپورٹ کیا جائے۔

کمپنی کی جانن سے صارفین پر واضح کر دیا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے کبھی بھی چھ ہندسوں پر مشتمل کوڈ کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا، صارفین اس معاملے میں ہوشیار رہیں اور کسی کو کوڈ نہ دیں، بصورت دیگر ان کا ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔

 

Advertisement