واٹس ایپ میں نئے فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں

Published On 03 April,2021 06:11 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ واٹس ایپ ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین کو ایپ میں رنگ تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ صارفین اس فیچر کے ذریعے چیٹ باکس کے رنگ تبدیل کرسکیں گے اور چیٹ کی اسکرین پر گہرے سبز رنگ کے شیڈ کا انتخاب کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس فیچر کو متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ ان دنوں مختلف نئے اور دلچسپ فیچر پر کام کررہی ہے، اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین وائس میسجز کی پلے بیک اسپیڈ کو تبدیل کرسکیں گے۔
 

Advertisement