موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 100 ملین تک پہنچ گئی، پی ٹی اے

Published On 05 April,2021 08:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ملک میں موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 100 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے موثر اقدامات، حکومت کی پالیسز اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان مسابقتی دوڑ کے نتیجہ میں موبائل براڈ بینڈ کے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پی ٹی اے کی روپورٹ کے مطابق سال 2012 میں صارفین کی تعداد 2 ملین سے بھی کم تھی تاہم تھری جی کی خدمات کی دستیابی کے نتیجہ میں 2014 کے دوران یہ تعداد 16 ملین تک بڑھ گئی اور اس وقت ملک میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 100 ملین ہے۔ اس وقت پاکستان کی 87 فیصد آبادی کو سستے نرخوں پر یہ سہولت دستیاب ہے۔
 

Advertisement