فیس بک کا صحافیوں کو 50 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم دینے کا اعلان

Published On 30 April,2021 05:48 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے مشہور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس کی جانب سے تمام دنیا کے صحافیوں کو 50 لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اردو نیوز میں چھپنے والی خبر کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے اشاعتی پلیٹ فارم کے لیے آزاد لکھاریوں کو کام کرنے کا موقع دیا جائے گا

اس کے ذریعے وہ نیوز لیٹرز بھیج سکیں گے یا پھر اسے اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔

فیس بک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے لکھنے والوں کیساتھ نئے اشاعتی پلیٹ فارم کے لئے معاہدے کئے جائیں گے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ معاہدے ایسے صحافیوں یا نئے لکھاریوں کیساتھ کئے جائیں گے جو اپنی تحریروں کے ذریعے دوسروں کو متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھنے کیساتھ ساتھ پیسہ بھی کمانا چاہتے ہوں۔

خیال رہے کہ اس اشاعتی پلیٹ فارم کا اعلان فیس بک نے کچھ عرصہ قبل ہی کیا تھا۔ یہ پلیٹ فارم فیس بک پیجز کے ساتھ جڑا ہو گا، جس میں صحافیوں کے لیے فری سیلف پبلشنگ ٹول بھی ہوگا۔
 

Advertisement