واٹس ایپ کے اندر چھپی ہوئی حیرت انگیز گیمز

Published On 18 May,2021 10:39 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کیلئے معروف واٹس ایپ کو محض دوسروں سے رابطہ کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ اس میں گیمز بھی موجود ہیں جسے آپ فارغ اوقات میں اپنے دوستوں کیساتھ کھیل سکتے ہیں۔

دی نیلم شو گیم

دی نیلم گیم شو سادہ سا کھیل ہے جس میں سوچے سمجھے بغیر ایک لفظ کہا جاتا ہے جبکہ دوسرے ساتھی کو اس کا جواب دینا ہوتا ہے کہ اس لفظ کو پڑھ کر اس کے دماغ میں سب سے پہلے کیا چیز آئی۔

جانور، نام، چیز، جگہ

اس گیم کو ویڈیو کال گروپ کی شکل میں کھیلا جا سکتا ہے۔ یہ ماضی کا ایک کھیل ہے 1990ء کی دہائی کے بچے بڑے شوق سے کھیلتے تھے لیکن شاید آج کل کی نسل اس سے نابلد ہے لیکن اب واٹس ایپ کی مدد سے وہ اس کھیل سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

انتاکشری

یہ بھی دنیا بھر خصوصاً برصغیر میں کھیلا جانے والا ایک مشہور کھیل ہے۔ انتاکشری میں کھلاڑیوں کو گانے کے آخری لفظ سے کوئی گانا گانا پڑتا ہے۔ آپ اسے واٹس ایپ پر کسی ایک کھلاڑی یا ٹیم بنا کربذریعہ میسج یا گروپ کالز کی شکل میں کھیل سکتے ہیں۔