کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) دنیا کی سے مشہور عوامی رابطے کی ایپ واٹس ایپ کی ایک خامی ہے جو سب جانتے ہیں، وہ یہ کہ اس کی سرچ ہسٹری کو کسی دوسرے موبائل میں ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا۔ صارفین کو اپنا سمارٹ فون تبدیل کرتے ہوئے اس کا اکثر سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واٹس ایپ اپنی اس خامی کو دور کرنے کیلئے مہینوں سے اس پر کام کر رہا ہے۔ واٹس ایپ کے ماہرین کی پوری توجہ اس پر مرکوز ہے کہ کسی طرح اینڈرائیڈز سے آئی او ایس موبائلز پر واٹس ایپ ہسٹری کو منتقل کیا جا سکے۔
تاہم کمپنی کی جانب سے صرف یہی نہیں بلکہ ایک اور فیچر متعارف کرانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے، اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو صارفین کی بڑی پریشانی دور ہو جائے گی اور وہ اپنے موبائل کی ہسٹری کو کسی کبھی دوسرے فون پر منتقل کر سکیں گے۔ اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گا مگر توقع کی جاسکتی ہے کہ جلد ایسا ہوگا۔ خیال رہے کہ چیٹ ہسٹری کو ایک سے دوسرے فون میں منتقل کرنا واٹس ایپ کے چیٹ مائیگریشن ٹول کا حصہ ہے۔
واٹس ایپ چیٹ ہسٹری اس وقت اینڈرائیڈ اور آئی کلاؤڈ میں محفوظ ہوتی ہے، مگر یہ بیک اپ محدود ہے۔