کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) اسرائیلی مظالم کیخلاف آوازوں کو دبانے پر فیس بک کو جہاں دنیا بھر میں سخٹ تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں اس کی ریٹنگ میں بھی بہت کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
غیر ملکی میڈٰیا کہ مطابق اپنی شہریت میں کمی کے باوجود فیس بک نے اسرائیل کے جنگی جرائم کیخلاف پوسٹس کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کے ظلم کیخلاف صارفین نے فیس بک کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔ ایپ سٹور پر فیس بک کی ریٹنگ کم ہو کر 2 اعشاریہ 4 جبکہ گوگل پلے سٹور پریہ ریٹنگ 4 سے گر کر 2 اعشاریہ 6 ہو گئی ہے۔
ادھر پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کیخلاف سوشل میڈیا صارفین فیس بک کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ صارفین ناصرف مختلف سوشل میڈیا ایپس پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں بلکہ دیگر کو بھی ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ اس کی ریٹنگ کم کرنے کے لیے ایپ پر 1 سٹار کی درجہ بندی کریں۔