واٹس ایپ کا نیا حیران کن فیچر متعارف، استعمال کرنے کا طریقہ جانیے

Published On 07 June,2021 04:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی سب سے معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارف اپنا آڈیو پیغام ایک نئے طریقے سے دوسروں کو بھیج سکتے ہیں۔

 

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے آڈیو میسج کو پلے کریں، جب وہ پلے ہو جائے تو کونے میں موجود آئیکون 1x کو دبائیں تو اپنی مرض کی رفتار کو منتخب کر لیں، صارفین اپنے وائس میسج کی رفتار کو 1.5 یا 2x تک بڑھا سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس نئے فیچر میں دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین اگر وائس میسج کی رفتار بڑھا کر بھی سنیں تو بھیجنے والے کی آواز بالکل متاثر نہیں ہوتی بلکہ پیغام کو پوری توجہ سے سنا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ٹیلی گرام نے بھی اسی طرح کا فیچر کافی عرصے پہلے ہی متعارف کرا دیا تھا۔

واٹس ایپ میں لوگ مختصر آڈیو پیغام دوسروں کو بھیجتے رہتے ہیں کیونکہ آڈیو میسج لکھنے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے، اس میں ٹائم کی بھی بچت ہوتی ہے اور انسان اپنا پورا مدعا دوسرے تک آسانی سے پہنچا دیتا ہے۔

اس کے علاوہ ایسے افراد جو لکھنا نہیں جانتے ان کیلئے بھی وائس میسج کا آپشن بہت کارآمد تصور کیا جاتا ہے۔

 

Advertisement