پشاور: (دنیا نیوز) پشاور سٹی ٹریفک پولیس میں ڈیجیٹلایزیشن کےعمل کا آغاز، یوٹیوب پرلائیو ٹرانسمیشن بھی شروع، سوشل میڈیا پر بھی آگاہی پیدا کی جانے لگی۔
پشاور میں روانہ کی بنیاد پر 7 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی نقل وحرکت ہوتی ہے جن میں 1 لاکھ 30 ہزارسے زائد رکشے شامل ہیں جن میں صرف 25 ہزار رجسٹرڈ ہیں۔
ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے پولیس نے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا آغاز کیا ہے اور سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔
آبادی اور ٹریفک کا بے پناہ رش کنٹرول کرنے کے لئے اس وقت صرف 3 ایس پیز اور 10 ڈی ایس پیز ہی میسر ہیں۔
جرمانوں کی مد میں اس وقت پولیس نے 6 لاکھ سے زائد افراد کے خلاف کارروائیوں میں 12 کروڑ سے زائد رقم قومی خزانہ میں جمع کروائی ہے۔
ٹریفک کنٹرول کرنے لئے پولیس تو اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن عوام کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔