ورجینیا:(روزنامہ دنیا) کیا آپ ایسا سمارٹ فون چاہتے ہیں جو کھینچنے اور مڑنے کے باوجود بھی فون کال وصول کرسکے تو اب یہ ممکن ہے کیونکہ ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ نرم سرکٹ سازی میں ایک اہم کامیابی ملی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہاں تک کہ سرکٹ میں سوراخ بھی کردیا جائے تب بھی یہ کام کرتا رہتا ہے۔ ورجنییا ٹیک میں شعبہ میکانکی انجینئرنگ اور اس سے وابستہ ایک ادارے نے بالکل نئی قسم کے برقی سرکٹ بنائے ہیں جو اپنی مرمت خود کرسکتے ہیں، ان کی ترتیب بدلی جا سکتی ہے اور آسانی سے بازیافت کیا جاسکتا ہے۔ جلد کی طرح یہ لچکدار اور نرم ہوتے ہیں جسے سافٹ الیکٹرانکس کا نام دیا گیا ہے۔
موڑنے اور کھینچنے پر ان میں بجلی کا بہاؤ نہیں ٹوٹتا اور عمر پوری ہونے پر انہیں بازیافت کرکے نئے سرکٹ میں ڈھالا جاسکتا ہے ۔اس تحقیق کے روحِ رواں مائیکل بارٹلیٹ ہیں جس کی تفصیل جرنل نیچر ریسرچ میں شائع ہوئی ہے ۔