امریکی خلائی ادارے ناسا کا چاند پر انسان اتارنے کا منصوبہ

Published On 28 June,2021 05:34 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے نظام شمسی کے اہم سیارے چاند پر انسانوں کو اتارنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر ناسا بل نیلسن نے یہ درخواست کانگریس کمیٹی کے سامنے 2022ء کیلئے بجٹ پر سماعت کے دوران کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ چاند پر انسانوں کو بھیجنا امریکا کے اپنے مفاد میں ہے، ہمیں اس کیلئے مناسب فنڈز درکار ہیں۔

کانگریس کمیٹی کے سامنے انہوں نے ٹیکنالوجی، خلائی مشن اور سائنسی تحقیق سے متعلق بھی شرکا کو آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس سے درخواست کی ہے کہ ناسا کے بجٹ میں چھ اعشاریہ چھ فیصد اضافہ کرتے ہوئے چوبیس ارب اسی کروڑ ڈالر منظور کئے جائیں۔

بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فنڈز 2024ء میں چاند کی جانب انسانی پروازوں، سیارہ زہرہ پر تحقیق، ین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی سرگرمیاں جاری رکھنے اور مریخ پر روبوٹک گاڑیاں بھیجنے پر صرف کیے جائیں گے۔