بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کی۔
چینی صدر نے بیجنگ کے ایرو اسپیس کنٹرول سنٹر سے خلابازوں سے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کی۔ انہوں نے خلانوردوں کی کاوش کو سراہا اور چینی قوم کی طرف سے نیک تمناؤں کو اظہار کیا۔
تین افراد پر مشتمل عملہ 17 جون کو زمین سے خلا میں گیا تھا جو تین ماہ تک اسپیس اسٹیشن کیپسول میں اپنا مشن مکمل کرے گا۔