لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد ایک ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو مسلسل 20 مہینے تک لگاتار پرواز کر سکتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ میں شائع خبر کے مطابق برطانوی سائنسدانوں کی جانب سے حال ہی میں اس خصوصی ڈرون کا تجربہ کیا گیا جو انتہائی کامیاب رہا۔
برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ڈرون کی تیاری سے فوجی اور سول مقاصد حاصل ہو سکیں گے۔
اس ڈرون کی تیاری میں شمسی توانائی سے چلنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس انوکھے ڈرون میں صلاحیت ہے کہ یہ 70 ہزار فٹ کی بلندی پر مسلسل بیس مہینوں تک اڑ سکتا ہے۔
اس ڈرون کی خاص چیز اس کے پر ہیں جو لگ بھگ 115 فٹ لمبے رکھے گئے ہیں۔ ان ہی پروں کی بدولت یہ ڈرون ایک سال سے زائد عرصہ تک فضاؤں میں محو پرواز رہ سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون زمین کے گرد چکر لگانے والے مصنوعی سیاروں کا متبادل ہوگا۔